• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی میں معطل طالبعلم کا استاد پر تشدد، توڑ پھوڑ پولیس کا کارروائی سے گریز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی جامعہ اردو سے نکالے گئے طالبعلم کی جامعہ اردو میں آکر بدمعاشی شعبہ کمپیوٹر میں توڑپھوڑ کی اور اساتذہ کو زدوکوب کیا۔ پولیس ملزم کے خلاف کارروائی سے گریزاں۔۔تفصیلات کے مطابق عثمان خان ولد جانان خان کے خلاف انضباطی کمیٹی نے کارروائی کی تھی۔شعبہ نظمیات کاروبار کے سابق طالب علم عثمان خان کا داخلہ پانچ جون کو معطل کردیا گیا تھا۔۔عثمان خان کے یونیورسٹی میں داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی تھی۔۔۔پیر یکم جولائی کو عثمان خان دیگر لڑکوں کے ساتھ جامعہ میں آیاعملے سے بدتمیزی کی اور شعبہ کمپیوٹر کے استاد ڈاکٹر محمد صارم پر تشدد کیاملزم نے طلبہ کی کاپیاں بھی پھاڑدیںغنڈہ گردی کی وجہ سے امتحانی سینٹر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔کیمپس سیکیورٹی نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تاہم پولیس ملزم کے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔
اہم خبریں سے مزید