• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی 43 جیلوں میں جدید جیمرز لگانے کا فیصلہ

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب کی 43 جیلوں میں سیٹلائٹ فون کی فریکوئنسی جیم کرنے والے جدید جیمرز لگانے کے فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے کی جیلوں میں پہلے سے لگائے گئے 500سے زائد صرف موبائل سگنلز جیم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پنجاب کی جیلوں میں لگے متعدد جیمرز یا تو خراب ہوچکے ہیں یا پھر پرانے ہو چکے ہیں صوبائی سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے ’جنگ ‘ کو بتایا کہ این آر ٹی سی سے کہا گیا ہے کہ وہ نئے جیمرز میں سیٹلائٹ فون کے سگنل جیم کرنے کے فیچرز بھی شامل کرے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت دفاع کے ادارے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (این آر ٹی سی) نے پنجاب کی آدھی جیلوں 2015اور باقی جیلوں میں 2017کے دوران کیمرے لگائے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں این آر ٹی سی کے 53کروڑ روپے کے بقایا جات ادا کر دیئے ہیں جن میں سے کچھ رقم 2015سے واجب الادا تھی۔

اہم خبریں سے مزید