کراچی( سید محمد عسکری) پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ کو جامعہ کراچی میں یونیسکو چیئر آن میڈیسنل اینڈ بائیو آرگینک نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کی چیئر کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جس کا یونیسکو نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ کو ڈاکٹر اقبال چوہدری کی جگہ یونیسکو چیئر کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جن کی 3 برس کی مدت مکمل ہوچکی تھی۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ کو یونیسکو چیئر کا سربراہ مقرر کرنے کی سفارش جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے ایک خط میں کی تھی۔