• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس نشتر ہسپتال کا ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتالڈاکٹر محمد کاظم خاں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، وارڈ نمبر 6، 11 اور یورالوجی وارڈ کا دورہ کیا،ایم ایس نے صفائی کے انتظاماتکا جائزہ لیتے ہوئے صفائی کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے وارڈز میں موجود ادویات کے سٹاک اور تمام وارڈز میں عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا، اس موقع پر اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹر جواد، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر اظہر اور ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر ارشاد بھی ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید