• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریسنٹ لائنز کلب کا اجلاس،محمد زاہد صدر ،زمان خان جنرل سیکرٹری منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر )ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا اجلاس ، متفقہ رائے سے سال 2024/25ء کے لیے شیخ محمد زاہد صدر اور زمان خان جنرل سیکرٹری، پروفیسر اعظم حسین سینئر نائب صدر، شیخ فہیم ستار نائب صدر، یاسر ارشاد دیوان ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور عثمان خان خزانچی منتخب ہو گئے، اجلاس میں سابق ڈسٹر کٹ گورنر محمد اعظم ، محمدافضل سپرا، زون چیئرپرسن الطاف شاہد، فرخ عمر ، پروفیسر حمید رضاصدیقی، ساجد مجید ہاشمی، نجم السلام، ذولفقارعلی اور عبدالمحسن شاہین سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید