• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی،پٹرول کی قیمتوں نے عوام کا جینا محال کردیا،سول سو سائٹی فورم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سول سو سائٹی فورم کے عہدیداروں ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، شاہد محمود انصاری، اورنگزیب خان بلوچ ایڈووکیٹ، خواجہ ضیا صدیقی، احسان خان سدوزئی اور ڈاکٹر ہمایوں شہزاد نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اذیت ناک صورتحال اور عوامی تفکرات کے حوالے سے فکری نشست میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا عوام دشمن ادارہ ہے، اس ادارے نے آئی پی پیزکے ایجنٹ کے طور پر اور حکومت کی چھتری میں عوام کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے،ہم بطور سول سو سائٹی بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی بھاری بھر کم قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قوم کو موجودہ تشویش ناک صورتحال سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، بصورت دیگر جب عوام سراپا احتجاج ہوکر باہر نکلے تو پھر سب کو ان کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ملتان سے مزید