اسرائیل نے غزہ کے 54 شہریوں کو اسرائیلی جیل سے رہا کردیا۔
تل ابیب سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رہائی پانے والوں میں الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ابو سلمیہ کو 23 نومبر 2023 کو گرفتار کیا تھا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین روس کےساتھ براہ راست بات چیت کےلیے تیار ہے۔
پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔
حالیہ مہینوں میں گورنر گریگ ایبٹ نے اِس مجوزہ منصوبے کو روکنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر سے آنیوالی والی خبر پر صدمے میں ہوں۔
روسی دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکے ہوئے۔
بنگلا دیش میں بااثر اسلام پسند اتحاد نے حکومتی خواتین کمیشن کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رہنما اور مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیر رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہم بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہیں۔
ٹرمپ حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کر رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ پچھلے کئی سالوں میں شہریوں پر سب سے بڑا حملہ ہے۔
بھارتی ریاست گجرات میں چھوٹا طیارہ گرنے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
بھارتی شہر بنگلورو میں مبینہ طور پر سڑک پر کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر 3 افراد نے ایک پروفیسر کو پیٹ ڈالا۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سعودی کمپنیاں بھارت میں سرمایہ کاری کر کے ہماری ’وِکست بھارت‘ مہم کا حصہ بن سکتی ہیں۔
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ سامنے آگئی۔
امریکا کی سب سے معتبر جامعہ ہارورڈ یونیورسٹی نے اربوں ڈالرز کی فنڈنگ کٹوتی روکنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔
امریکا کی تقریباً 100 یونیورسٹیز، کالجز سمیت تعلیمی اداروں کے صدور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی مشترکہ بیان میں مذمت کی ہے۔