• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کے تنازع پر انگلینڈ کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

لندن (نمائندہ جنگ) تنخواہ کے تنازع پر انگلینڈ کے جونیئر ڈاکٹرز کی پانچ روزہ ہڑتال جاری ہے۔ جونیئرز ڈاکٹرز کی تنخواہ میں اضافے کیلئے یہ 11ویں ہڑتال ہے،جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال سے ہسپتالوں میں معمول کی خدمات شدید متاثر ہو رہی ہے اور ہڑتال سے ہزاروں آپریشن اور اپوانٹمنٹ منسوخ ہوگئے ہیں۔ حکام کی جانب سے تنخواہ میں اضافے کیلئے معقول پیشکش نہ کئے جانے پر برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کی جا رہی ہے، عام انتخابات سے قبل جونیئر ڈاکٹرز کی طرف سے ہڑتال پر جانے پر این ایچ ایس نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال کیلئے یہ وقت مناسب نہیں کیونکہ اس وقت کوئی بھی سیاسی جماعت یہ تنازع حل نہیں کرسکتی، جونیئر ڈاکٹر 15سال سے مہنگائی کے مطابق تنخواہ میں اضافہ نہ ہونے کے سبب تنخواہ میں 35فیصد کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت نے گزشتہ مالی سال میں جونیئر ڈاکٹرز کی تنخواہ میں 9فیصد کا اضافہ کیا تھا،این ایچ ایس کی جانب سے سوشل میڈیا پر عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی سروسز پر شدید دباؤ ہے اس لیے صرف ضروری حالات میں ہی ایمرجنسی سروس میں آئیں۔

یورپ سے سے مزید