• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہونے کے پیش نظر انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5بجے سے 8بجے تک بند رہیں گے۔انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10جولائی سے 10ستمبرتک ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے، ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید