• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کی 88 ارب کی آمدن، گزشتہ سال سے 40 فیصد زیادہ

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ر یلویز نے مالی سال 24-2023 کے اختتام پر 88 ارب سے زائد تاریخ کی ریکارڈ آمدن حاصل کر لی ہے پچھلے سال آمدن 63 ارب روپے تھی پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی ، ترجمان کے مطابق ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں کی گئی ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت کی جانب سے 73 ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا حاصل آمدن میں ٹرینوں سے 47 ارب ، جمال گاڑیوں سے 28 ارب ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا ،سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ اچیومنٹ ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اگلے سال آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔
لاہور سے مزید