• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہسپتال کی اسٹرالائزر مشینیں خراب، جراثیم پھیلنے کاخدشہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) جناح ہسپتال میں سرجیکل آلات کو جراثیم سے پاک کے دوبارہ استعمال کے قابل بنانے والی اسٹرالائز مشینیں خراب پڑی ہیں جراحی آلات جراثیم سے پاک کیے بغیر ہی استعمال کیے جانے لگے ، مریضوں میں جراثیم منتقل ہونے کا خدشہ ہے جبکہ جناح اسپتال کی انتظامیہ سرجیکل آلات کی مشینیں خراب ہونے سے بے خبرہے ، شعبہ سرجری کے ڈاکٹروں نے بھی انتظامیہ کی غفلت قرار دیا ہے اور کہا ہے اس آلات جراحی کواستعمال کےبعد صرف پانی سے دھو کر دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جارہا ہے جس سے جراثیم مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے ۔ صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ جراحی آلات اور برن سنٹر کے آلات کی اسٹرلائز مشینوں کا مسئلہ درپیش ہے میٹنگ بلا لی ہے ،جلد ہی فنڈز جاری کرکے مشینوں کو دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا۔
لاہور سے مزید