• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ کے شہر خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب عمارت پراسرائیلی حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 37 ہزار 953 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جنگ میں اب تک 87 ہزار 266 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں کوئی کہیں بھی محفوظ نہیں: سربراہ یو این انسانی امور دفتر

ادھر فلسطینی علاقوں میں اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کے سربراہ آندریا ڈی ڈومینیکو کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ غزہ میں کوئی بھی کہیں بھی محفوظ نہیں ہے۔

آندریا ڈی ڈومینیکو نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ میں ہم لوگوں کے پاس نہ محفوظ پناہ گاہ ہے، نہ ہی ہم فرنٹ لائن چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ قطری اور مصری ثالثوں سے رابطے میں ہیں: حماس

دوسری جانب حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے قطری اور مصری ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔

حماس کے بیانات کا جائزہ لیکر ثالثوں کو جواب پہنچائیں گے: موساد

اس حوالے سے اسرائیلی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کے بیانات کا جائزہ لے رہا ہے اور ثالثوں کو اپنا جواب پہنچائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید