• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں عام انتخابات آج، 650 نشستوں پر ساڑھے 4 ہزار امیدوار مدمقابل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں عام انتخابات آج ہورہے ہیں، پارلیمینٹ کی 650 نشستوں پر ساڑھے 4 ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 650 نشستوں کے لیے لیبر پارٹی، کنزرویٹو، لبرل ڈیموکریٹس اور دیگر جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہیں۔

انتخابات میں آزاد امیدواروں کے علاوہ برٹش پاکستانی امیدوار بھی قسمت آزمائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 5 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، انتخابات کے لیے ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

9 جولائی کو پارلیمینٹ کے اجلاس میں منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید