وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کےلیے قانونی کارروائی جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انگورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔
اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مجوزہ اسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اتھارٹی کے قیام کےلیے مجوزہ قوانین اور رولز میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو عوام کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔