• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشلسٹ رہنماؤں کی یاد میں ورچوئل ریفرنس آج ہوگا

لیڈز(پ ر) سوشلسٹ رہنماؤں کی یاد میں ورچوئل ریفرنس جمعہ5جولائی کو ہو گا۔ریفرنس میں حال ہی میں بچھڑ جانے والے بائیں بازو کے نامور رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ذوم پر منعقد ریفرنس کا اہتمام عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ نے کیا ہے۔ ریفرنس کا اہتمام مختار باچا، رشاد محمود، کرامت علی، شمعون سلیم، محبوب خان ، ہاری رہنما اسحاق مانگریو کی یاد میں کیا جارہا ہے،ریفرنس کے ماڈریٹر آکسفورڈ کے ادیب اور عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کی مرکزی کمیٹی کی رکن نذہت عباس اور لیڈز سے پرویز فتح ہوں گے۔ مقررین میں ڈاکٹر فرزانہ باری، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، ڈاکٹر یونس صمد، صنوبر ناظر، کینیڈا سے فیاض باقر، لندن سے تنویر زمان خان اور مانچسٹر سے ذاکر حسین ایڈووکیٹ شامل ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید