• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجیوفرے بائیکاٹ کو دوسری مرتبہ گلے کے کینسر کی تشخیص

لندن (پی اے) یارک شائر اور انگلینڈ کے کرکٹ ٹیم کے سابق نامور بیٹس مین سرجیوفرے بائیکاٹ نے بتایا ہے کہ ان کو دوسری مرتبہ گلے کے کینسر کی تشخیص کی گئی ہے، اب 83سالہ سر جیوفرے بائیکاٹ اس موذی مرض کو ایک دفعہ پھر شکست دینے کیلئے اس مہینے کے آخر تک سرجری کرائیں گے۔ سرجیف بائیکاٹ کو 62 سال کی عمر میں 2002میں پہلی مرتبہ کینسر تشخیص کیا گیا تھا۔ ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے اپنے ایک بیان میں سرجیوفرے بائیکاٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران میں نے ایم آر آئی اسکین، سی ٹی اسکین، ایک پیٹ کے اسکین اور 2 بایوپسیز کرائیں، جس سے تشخیص ہوا کہ مجھے گلے کا کینسر ہے اور اس کا آپریشن کرنا ہوگا۔ ماضی کے تجربے سے مجھے احساس ہے کہ دوسری مرتبہ کینسر کو شکست دینے کیلئے مجھے بہترین طبی علاج اور اچھی قسمت کی ضرورت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ کینسر کا ہر مریض یہ جانتا ہے کہ اگر آپریشن کامیاب ہوجائے تو بھی کینسر دوبارہ ہونے کا خدشہ برقرار رہتا ہے۔ اس لئے میں آپریشن اچھائی کی امید پر ہی کرا رہا ہوں۔  سرجیوفرے بائیکاٹ نے اپنے 25سالہ کیریئر کے دوران مجموعی طورپر انگلینڈ کیلئے 108 ٹیسٹ کھیلے اور 151 فرسٹ کلاس سینچریز اسکور کیں۔ 1982  میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ 2020  تک بی بی سی پر ٹیسٹ میچ پر ماہرانہ تبصرے پیش کرتے رہے۔
یورپ سے سے مزید