• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ، جنگی ہتھیار اور گولہ بارود بنانے والی فیکٹری دھماکوں سے گونج اٹھی

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی ریاست آرکنساس میں ہتھیار، گولہ بارود، میزائل اور بائیو ٹیکنیکل بنانے والی کمپنی جنرل ڈائنامکس کی فیکٹری میں ہونے والے زور دار دھماکوں سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیکٹری 8لاکھ 80ہزار مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے جس میں ہتھیاروں کی تیز ترین تیاری کا جدید ترین پلانٹ نصب ہے۔ جس میں 2.75انچ ہائیڈرا 70 میزائل، ہیل فائر اور جیولن میزائل، ماڈیولر آرٹلری چارج سسٹم اور مارٹر گولہ بارود تیار کیا جاتا ہے۔اس فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہوگئے۔ پُراسرار دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 2افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک شخص لاپتا ہے۔آگ کے شعلے اتنے بلند تھے کہ فائر ٹینڈرز کی ناکامی کے بعد ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی۔ تاحال فیکٹری میں ہونے والے دھماکوں کی وجوہات اور نوعیت کا پتا نہیں چلایا جا سکا۔واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
یورپ سے سے مزید