• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کو جلدF16 طیارے دیں گے، وزیر دفاع ہالینڈ

دی ہیگ( نیوز ڈیسک)ہالینڈز کی وزیرِ دفاع کاجسا اولونگرین نے کہا ہے کہ جلد ہی یوکرین کو معاہدے کے تحت 24ایف 16طیارے دینا شروع کر دیں گے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاجسا اولونگرین نے کہا کہ طیاروں کی یوکرین کو فراہمی کی اجازت دے دی گئی ہے۔وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کے سبب پہلی کھیپ میں طیاروں کی تعداد پوشیدہ رکھی ہے۔ ایف 16طیاروں کی ممکنہ فراہمی کے باعث یوکرینی ایئر بیس مسلسل بمباری کی زد میں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ایف 16طیارے اسی مہینے یوکرین کو دیے جائیں گے، یہ واضح نہیں ہے کہ طیارے کہاں رکھے جائیں گے۔
یورپ سے سے مزید