• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں پولنگ کا مقررہ وقت پر آغاز، پولنگ اسٹیشنز پر رش

سٹیفورڈ (مریم فیصل) برطانوی عام انتخابات کیلئے سٹیفورڈ میں پولنگ کا آغاز مقررہ وقت صبح سات بجے ہوا۔ کام کا دن ہونے کی وجہ سے صبح کام پر جانے والے اور بچوں کو اسکول چھوڑنے جانے والے افراد کا رش پولنگ اسٹیشنز پر نظر آیا لیکن پھر لنچ بریک تک پولنگ اسٹیشنز میں سناٹا نظر آیا، لنچ بریک کےبعد ووٹرز دوبارہ پولنگ اسٹیشنز کا رخ کرتے نظر آئے اور شام پانچ بجے کام سے واپس آنے والوں کا رش نظر آیا۔ سٹیفورڈ میں موسم اچھارہا،تمام دن ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، رات 10بجتے ہی پولنگ اسٹیشنز کے دروازے ووٹرز کیلئے بند کر دیئے گئے تاہم اگر کوئی ووٹر اس وقت پولنگ اسٹیشز میں موجود تھا اس کو حق رائے دہی استعمال کرنے دیا گیا، آخری خبریں آنے تک ووٹوں کی گنتی جاری تھی۔
یورپ سے سے مزید