• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: فلسطینی حامیوں کا پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ کر احتجاج

میلبورن( نیوز ڈیسک)فلسطینی حامی مظاہرین نے آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز فلسطین کے حامی مظاہرین آسٹریلیوی پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ گئے، جہاں انہوں نے بینرز لہرا دیے۔سیاہ کپڑوں میں ملبوس 4افراد تقریباً 1گھنٹے تک آسٹریلوی پارلیمنٹ کی چھت پر کھڑے رہے اور سیاہ بینرز لہراتے رہے جن پر فلسطین کی آزادی سے متعلق نعرے درج تھے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس موقع پر مظاہرین نے ’فلسطین آزاد ہو گا‘ کے نعرے لگائے اور اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام عائد کیا۔دوسری جانب آسٹریلوی ارکانِ پارلیمنٹ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
یورپ سے سے مزید