• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پارٹیز کانفرنس نے ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشی، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئر مین آفاق احمد نے کے الیکٹرک کی کیخلاف یکم جولائی کو ہو نے والی آل پارٹیزکانفرنس کو بارش کی پہلی بوندقرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ کانفرنس نے نہ صرف ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشی ہے بلکہ عوام میں امید کی نئی کرن کوروشن کیا ہے،ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اپنی عوام کو کسی طورناامید نہیں کرینگے۔نہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام سیاسی و مذہبی اور تاجر تنظیموں کا شکرگزار ہو ں جنہوں نے عوامی مسئلہ پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور کے الیکٹرک کے شکنجے سے عوام کو نجات دلانے کیلئے بھر پو ر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آفاق احمد نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر تحریک انصاف شبیر قریشی، جماعت اسلامی کے عمران شاہد،اے این پی کےشاہی سید، پیپلز پارٹی کے ناصر حسین شاہ، پی ایم ایل (ن )کے نہال ہاشمی، جے یو پی کے اویس نورانی، ٹی ایل پی کے قاسم فخری،آئی پی پی کے مولوی محمود، ایم ایم ایل کے فیصل ندیم اور دیگر رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔

ملک بھر سے سے مزید