وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ معیشت، توانائی، سیاحت، ثقافت، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں سہہ فریقی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا ہے۔
قازقستان میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، پائیدار معاشی ترقی کےلیے علاقائی تعاون کے فروغ پر بات کی گئی۔