• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، بچی اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر دس نزد غوثیہ چوک نامعلوم سمت سے آکر لگنے والی گولی سے 8 سالہ آویش دختر فریاد زخمی ہوگئی ، کورنگی نمبر6 راجپوت کالونی کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے40 سالہ شاہین زوجہ رانا عثمان زخمی ہوگئی، ایوب گوٹھ راجپال محلہ میں اندھی گولی لگنے سے 25 سالہ حبیب الرحمٰن ولد عزیز الرحمٰن زخمی ہوگیا،علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی پریشان چوک قبرستان کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 42 سالہ علی شیر ولد امیر گل جاں بحق ہو گیا ،ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے تاہم ایس ایچ او شہباز کے مطابق متوفی نے تیس بور پستول سے خود کو گولی مار کر مبینہ خود کشی کی ہے،انہوں نے بتایا کہ متوفی کا اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا ہوا تھا ،متوفی تین بچوں کا باپ پہلے ایک فیکٹری میں کام کرتا ، پاکستان پیپلز پارٹی کا کارکن بھی تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید