• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 4 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے گبول آباد 2 کٹ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے راہگیر 80 سالہ حاجی شیر محمد ولد جام عبداللہ جاں بحق ہوگیا، سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا، فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، عمر 28 سال کے قریب ہے،عائشہ منزل کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فوری طور لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، عمریں 25 اور 30 سال کے قریب ہیں ،پولیس نے دونوں لاشیں سردخانے منتقل کرادیں، علاوہ ازیں سپر ہائی وے بہادر گوٹھ اسکول کے قریب واقع گھر کی چھت سے گر کر 55 سالہ جمروز ولد بادشاہ خان جاں بحق ہوگیا،دریں اثنا گارڈن پاکستان کوارٹرز کے قریب فٹ پاتھ سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی ، سول اسپتال میں متوفی کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی، آگرہ تاج لیاری اسٹیشن کے قریب فٹ پاتھ سے22 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ، سولجر بازار 3 نمبر میں فٹ پاتھ سے 64 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، ملیر کھوکھراپارایک نمبر ڈاکخانہ کے قریب فٹ پاتھ سے32 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید