عید کی چھٹیوں کے دوران سپلائی معطل ہونے اورسیاحوں کی بڑی تعدادکی آمد کے باعث گلگت بلتستان میں پٹرول ساتویں روز بھی دستیاب نہیں ہے ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے بھیجاگیا چار لاکھ لیٹر پیٹرول آج سے مختلف اضلاع میں تقسیم کیا جائےگا۔
گلگت شہر،ہنزہ ،غذر،استور،،ہنزہ نگراورگھانچے میں پٹرولیم مصنوعات کی شدیدقلت ساتویں روز بھی برقرار ہے ۔ ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعدادمیں آمد سے صورتحال اوربھی خراب ہوگئی ہے اور مسافرہوں یا سیاح سب ہی پٹرولیم مصنوعات کی تلاش میں نظرآرہےہیں۔پٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے وفاقی حکومت سے فوری مدد اپیل کی ہے جس پر پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے چارلاکھ لیٹرپیٹرول جگلو ٹ مرکزی ڈپو پہنچ گیا ہے ۔جسے مختلف اضلاع میں تقسیم کیا جائےگا۔