• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یونان میں نئے حکومتی اقدام کے تحت اب ملازمین کو ہفتے میں 5 کے بجائے 6 دن کام کرنا پڑے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس پالیسی کا اطلاق 24 گھنٹے کام کرنے والی صنعتوں اور کمپنیوں پر ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حکومتی اقدام کا مقصد ملک بھر میں پیداواری صلاحیت اور روزگار کو بڑھانا ہے۔ یکم جولائی سے 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں کے ملازمین کو 40 گھنٹے کی بجائے ہفتے میں 48 گھنٹے کام کرنا ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پالیسی کا اطلاق کھانے کی سروس دینے والوں اور سیاحت سے جڑے لوگوں پر نہیں ہو گا۔

ملازمین کو روزانہ 2 گھنٹے اضافی کام کرنے یا ہر ہفتے 8 گھنٹے کی اضافی شفٹ کرنے کی سہولت ہو گی جس کے لیے یومیہ اجرت میں 40 فیصد اضافہ ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس اقدام پر لیبر یونینوں اور کچھ سیاستدانوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یونینوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ نیا قانون آجروں کو اضافی عملے کو نوکری نہ فراہم  کرنے میں مدد دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید