• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میںپاکستان چیمپئنز نے بھارتی چیمپنزکو 68 رنز سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کی۔ہدف 244 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹ پر 175 رنز بناسکی۔امباتیرائیڈو 39 اور روبن اوتھاپا 22 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔شعیب ملک اور وہاب ریاض نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔سہیل خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیںہفتے کو انگلینڈ کے شہر بر منگھم میں پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 243 رنز بنائے .کامران اکمل 77 اورشرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 145زنز 67گیندوں پر بنائے۔صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔شاہد آفریدی صفر پر آوٹ ہوئے۔شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔آر پی سنگھ ،انوریت سنگھ ،دھول کلکرنی اور پون نیگی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید