• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن شہر عارضی طور پر ٹیلر سوئفٹ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

ٹیلر سوئفٹ---- فائل فوٹو
ٹیلر سوئفٹ---- فائل فوٹو

جرمنی کے ایک شہر کا نام عارضی طور پر تبدیل کر کے معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ ٹیلر سوئفٹ کے مداح دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں جو ان کے کنسرٹس میں شریک ہونے کے لیے مہینوں پہلے بکنگ بھی کرا لیتے ہیں۔

مغربی جرمنی کے شہر گیلسن کرچن کا نام ٹیلر سوئفٹ کے اعزاز میں عارضی طور پر تبدیل کر کے (Swiftkirchen) رکھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شہر کے میئر کیرن ویلگے نے 17 سے 19 جولائی تک امریکی پاپ اسٹار کے کنسرٹس سے قبل اس تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر کا نام عارضی طور پر تبدیل کرنے کے لیے مہم ٹیلر سوئفٹ کے ایک مداح نے دستخطی پٹیشن کے ذریعے شروع کی اور اس حوالے سے میئر کو خط بھی بھیجا گیا تھا۔

ٹیلر سوئفٹ گیلسن کرچن میں 3 کنسرٹس میں پرفارم کریں گی جن میں ان کے ’سوئفٹیز‘ کہلائے جانے والے ہزاروں مداحوں کی شرکت متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس کے حوالے سے ان کے مداحوں کی شہر میں خصوصی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید