• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ورلڈ کلچر فیسٹیول: اٹلی اور فرانس کے فنکار پاکستانی عوام میں گھل مل گئے

فوٹو: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی
فوٹو: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

ثقافتوں کو جوڑتے ورلڈ کلچر فیسٹیول کا نواں روز بھی بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ ختم ہوا، اٹلی اور فرانس کے فنکار پاکستانی عوام میں گھل مل گئے۔

آرٹس کونسل کراچی، جیو اور جنگ کے اشتراک سے عالمی ثقافتی میلہ 2 نومبر تک جاری رہے گا۔

قطاروں میں لگے تھیٹر کے شوقین آڈیٹوریم ون میں داخل ہونے کے منتظر رہے، آج بچے بھی ہمراہ تھے کیوں کہ یہ بچوں کا شو جو ہے۔

اس سے پہلے کہ اٹالین تھیٹر فنکارہ نینا کھیل "Put your heart into it"پیش کرکے مسکراہٹیں بکھیریں، فرانسیسی اسٹریٹ فنکار فرینک نے کچھ پرینگ کرکے دکھائے، فرینک کو پاکستانی ثقافت کی جھکلیاں بھا گئیں۔

فوٹو: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی
فوٹو: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

ہاتھوں میں ٹکٹ تھامے لوگوں نے عالمی ثقافتی میلے کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔

پھر نینا نے اپنے ہاتھوں اور قدموں کا ہنر دکھایا، انگلیاں چلائیں تو ایسا لگا جیسے نئی تخلیق سامنے آئی ہے، اطالوی تھیٹر آرٹسٹ کی دلچسپ پرفارمنس نے بچوں کی تفریح کا خوب سامان کیا، اطالوی قونصل جنرل نے کہا کراچی ثقافت سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔

کل جاپانی تھیٹر گروپ کامیڈی شو "Are you lovin me" میں ہنسی کا طوفان ہوگا جبکہ میوزیکل کنسرٹ میں ملکی اور بین الاقوامی گلوکار سر تال ملائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید