• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس فائرنگ میں خاتون کی ہلاکت، لواحقین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان


کراچی کے نیشنل ہائی وے پر خاتون کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے لواحقین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی پولیس کی مبینہ فائرنگ سے خاتون کی خلاف کے خلاف نیشنل ہائی وے پر دھرنا دو روز سے جاری تھا۔

سموں برادری اور اہل علاقہ نے کل دوپہر سے سسی ٹول پلازہ پر دھرنا دے رکھا تھا، جسے ختم کروانے کے سلسلے میں لواحقین سے مذاکرات کےلیے ڈی آئی جی کراچی ایسٹ اظفر مہیسر پہنچے تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مقتولہ کے بھائی یعقوب سموں نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ معاملہ اللّٰہ پر چھوڑتے ہیں، ہمیں انصاف نہیں ملا، پولیس بہن کی قاتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج ختم کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد سے ہماری بات نہیں سنی گئی، قاتلوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید