• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی ہلاکت پر جوڈیشل انکوائری کیلئے تیار ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ پولیس فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کےلیے تیار ہیں۔

خاتون کے لواحقین سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ یہ حادثاتی واقعہ ہے، ان کی گاڑی کراس فائرنگ کی زد میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی احکامات کی مخالفت نہیں کر سکتے۔ پولیس نے جو مقدمہ درج کیا، وہ ان کے خلاف نہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کےلیے تیار ہیں، اگر پولیس نے غلطی کی ہے تو پولیس والے اندر جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ اہل خانہ اپنی بات کے سوا کچھ سننا ہی نہیں چاہتے۔

قومی خبریں سے مزید