بھارت نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 100 رن سے ہرا دیا۔
ہرارے میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹ پر 234 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 8 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
234 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 19ویں اوور میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بھارت کے مکیش کمار اور آویش خان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی جبکہ ابھی تین میچز باقی ہیں۔