• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 جولائی سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے 8 جولائی سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 اور 9 جولائی کو سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 

10 سے 15 جولائی بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی توقع ہے۔ جبکہ 10 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 

10 سے 16 جولائی کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ 10 سے 15 جولائی اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں بارش کا امکان ہے۔ 

10 سے 15جولائی اٹک، چکوال، سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 14 جولائی کے دوران ملتان، راجن پور، لیہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 

11 سے 15 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، پشاور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

12 اور 13 جولائی کو سکھر، لاڑکانہ، عمر کوٹ میں بارش کا امکان ہے جبکہ 11 سے 15 جولائی کے دوران گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اور 9 جولائی کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید