• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا فورٹیفائیڈ آٹے کے منفرد تھیلے متعارف کروانے کا اعلان

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فورٹیفائیڈ آٹے کے منفرد تھیلے متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ وٹامنز سے بھرپور فورٹیفائیڈ آٹے کے استعمال سے بچوں اور خواتین کے طبی مسائل میں کمی آئے گی۔ 

انھوں نے کہا کہ مارکیٹ میں فورٹیفائیڈ آٹے کی چیکنگ کا اختیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیباریٹریز کو ہوگا۔ 

بلال یاسین کا کہنا ہے کہ آٹا پرمٹ جاری کرنے میں کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ افسر کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوگا۔ 

صوبائی وزیر خوراک نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب میں کرپشن یا ہیرا پھیری کی کوئی گنجائش نہیں۔

قومی خبریں سے مزید