• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز: بیٹی کو زندہ دفن کرنیوالا ملزم کا تین روزہ ریمانڈ


نوشہرو فیروز میں بیٹی کو زندہ دفن کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس ایچ او کنڈیارو کے مطابق ملزم طیب کو فرسٹ سول جج و جوڈیشل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے بچی کی قبر كشائی کےلیے عدالت میں درخواست دے دی ہے۔

عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے بعد قبركشائی کی جائے گی۔

کچھ دن قبل کنڈیارو کے قریب گوٹھ لونگ میں ملزم نے مبینہ طور پر علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر اپنی 15 دن کی بچی کو دفن کر دیا تھا۔

 ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کے مزید دو بچے ہیں اوروہ مزدوری کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید