خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور تاحال لاپتہ ہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا تھا، اس وقت علی امین کے پی ہاؤس میں تھے۔
ادھر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس میں موجود نہیں، وہاں سے بھاگ گئے تھے۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کل سے خود ساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے۔