صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔
الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
ترمیم کے بعد الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کی تعیناتی کی صورت میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت ہوگی
صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن ترمیمی بل ایکٹ کی صورت اختیار کر گیا، الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینیٹ سے 8 جولائی کو منظور ہوا تھا۔