ممبئی(آئی این پی)بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں رات گئے بارش شروع ہوئی جو صبح تک جاری رہی، 6گھنٹوں کے دوران شہر میں300ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سڑکوں اور ریلوے ٹریکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹرانسپورٹ کی سہولت متاثر ہیں، ممبئی ائیرپورٹ پر 30پروازیں منسوخ اور 250سے زائد تاخیر کا شکار جب کہ مزید بارش کے پیش نظراسکول اورکالج بھی بند کردیے گئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے گھنٹوں میں ممبئی میں مزید تیز بارش متوقع ہے جس کے باعث شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔