شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید ہوئے۔ 24 سال کیپٹن کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔ وہ آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
ایس پی آر کے مطابق ممکنہ موجود دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔