• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس پی علی رضا ٹارگٹ کلنگ: کرائم سین کے قریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل


ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) علی رضا پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ڈی ایس پی علی رضا پر حمملے کی جگہ کے قریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی حکام نے حاصل کرلی۔

کراچی سے تفتیشی حکام کے مطابق فوٹیج میں نظر آنے والا شخص ممکنہ طور پر حملہ آوروں کا ساتھی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کو مزید کلیئر کرنے کیلئے فارنزک لیب بھیجا جائے گا۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر لگے کیمرے کی ہے۔ 

تفتیشی حکام کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل سوار بھی نظر آ رہا ہے۔ موٹر سائیکل سوار نے اپنی شناخت چھپانے کےلیے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔ 

تفتیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تعداد دو سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کریم آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کے حملے میں ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید