• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو فون ٹیپنگ پر بانی چیئرمین کے فرمودات سننے کا مشورہ دیدیا


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو موسمی بٹیرے قرار دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہ موجودہ حالات میں فون ٹیپنگ کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگوں سے کہوں گا کہ وہ فون ٹیپنگ پر بانی چیئرمین کے فرمودات بھی سن لیں۔ بانی چیئرمین کے فرمودات اُس وقت کے ہیں جب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے معاملات اچھے چل رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا یہ وقت تھا جب انہیں اسٹیبلشمنٹ کی ہر بات بڑی پیاری لگتی تھی، اب یہ اُس کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، عمر ایوب تو اپنے بانی کے کہنے کی نفی کررہے ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ اتحادی حکومت میں شکوے شکایتیں ہوتی رہتی ہیں، پیپلز پارٹی کو بنیادی مسئلہ پنجاب میں جگہ نہ ملنے کا ہے، یہ شکایت بھی دور ہوجائے گی۔

قومی خبریں سے مزید