کراچی (جنگ نیوز) سوشل میڈیا کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ کہنا اور خود استعمال بھی کرنا، حکام کا دُہرا معیار واضح ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم نے نئے ٹیکسز پر تنخواہ داروں کے احتجاج کو جائزہ قرار دیا ہے۔ کمال یہ ہے کہ ریلیف کا وعدہ بھی نہیں کیا۔ اور پاکستان کرکٹ کے نظام میں تبدیلی، چیئرمین پی سی بی کی مشاورتیں جاری، کچھ تو نیا ہورہا ہے۔ اِن تمام موضوعات پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں صبح 9 بجکر 5 منٹ پر سیر حاصل گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔