• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیاں اپنی شناخت بنائیں، شہزادے کی منتظر نہ رہیں: زنجبیل عاصم

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

جیو ٹی وی کے معروف ڈرامہ سیریل ہابیل اور قابیل کی مصنفہ زنجبیل عاصم شاہ نے شہزادے کی منتظر نوجوان لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں نجی فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں مصنفہ نے بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے دوران پرگرام نوجوان لڑکیوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی پہچان بنائیں کیونکہ کوئی شہزادہ آ کر آپ کو محل مہیا نہیں کرئے گا۔

انہوں نے کہا آج کے دور میں پہلی نظر کی محبت، عشق جیسی چیز نہیں رہی بلکہ مادیت پسند آگئی ہے پھر چاہئے لڑکیاں ہوں یا لڑکے ہر ایک کو پیسہ چاہئے۔

مصنفہ کے مطابق آج کل کے امیر لڑکے اپنے سے زیادہ امیر لڑکی کی تلاش میں ہوتے ہیں انہیں غریب، چھوٹے محلوں والی لڑکیوں میں دلچسپی نہیں رہی۔

زنجبیل عاصم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں اگر کوئی امیر، خوبرو نوجوان کسی غریب یا کم صورت لڑکی سے محبت بھی لے تو اس میں اس کا اپنا کوئی نہ کوئی مفاد ضرور ہوگا، یا تو وہ رشتہ نہیں لے کر جائے گا، یا اگر اس کے گھر رشتہ لے بھی گیا تو شادی کے بعد لڑکی کو اپنے رُعب میں رکھنے کا متمنی ہوگا یا اس کے ساتھ ایسے ہی کوئی دیگر مسائل ہوں گے، جو بعدازاں آپ کی ذہنی صحت کو متاثر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات پر مزید روز دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں ڈرامے دیکھ کر کسی خوابوں کی دنیا میں نہ رہیں یہ افسانوی کہانیاں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید