• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں پراسیکیوشن کی جج تبدیلی کی درخواست منظور کر لی۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں جج تبدیلی کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کا کیس جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کو ٹرانسفر کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے استثنیٰ پر استثنیٰ فائل کیے جا رہے ہیں، ساتھ ہی جوڈیشل کمپلیکس کا ایک منٹ کا راستہ ہے ادھر نہیں آتے، کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کیا جائے۔

وکیل راجہ ظہور نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے کنڈکٹ پر درخواست میں کچھ بھی نہیں ہے، 2016ء سے 2024ء تک پراسیکیوشن ٹرائل مکمل کروا ہی نہیں سکی، اس کیس میں میرے مؤکل کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

وکیل نے کہا کہ کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، اب پراسیکیوشن کیس کسی اور عدالت میں لے جانا چاہتی ہے تاکہ تاخیر ہو۔

قومی خبریں سے مزید