• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زویا ناصر نے امبانیز کی شادی کو دولت کی بیہودہ نمائش قرار دیدیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زویا ناصر بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی گزشتہ 5 ماہ سے جاری شادی دیکھ کر اسے دولت کی بیہودہ نمائش قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے دولت کے بےجا اسراف اور نمائش پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آننت اور رادھیکا کی شادی سے متعلق بی بی سی کی ایک خبر ری شیئر کرتے ہوئے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’دولت کی نمائش کا ایسا بیہودہ طریقہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ بےشک آپ نے بہت محنت سے پیسہ کمایا ہے اور آپ اپنی خوشیوں کو منانا چاہتے ہیں اور دنیا کو دیکھانا بھی چاہتے ہیں لیکن مجھے یہ اپنے پیارے بیٹے کی خوشیاں منانے کا طریقہ نہیں لگ رہا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید