• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی نیٹو رکنیت، امریکا اور جرمنی کے تحفظات

واشنگٹن (اے ایف پی) مغربی ممالک کی دفاعی تنظیم نیٹو کا کہنا ہے کہ اس تنظیم کی رکنیت کےلیے یوکرین کو نہیں روکا جاسکتا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی رکنیت کا حتمی فیصلہ واشنگٹن سے جاری نیٹو سمٹ میں ہوجائے گا۔ حتمی اعلان کی رسمی منظوری ہونا بھی باقی ہے ۔ یوکرین کو رکنیت کی دعوت اس وقت دی جائےگی جب وہ اس حوالے سے شرائط پوری کرے گا یوکرین کے صدر والاڈیمیر زیلنسکی ناٹوکی رکنیت پر اس لئے زور دے رہے ہیں کہ اس تنظیم میں کسی ایک ملک پر حملہ تمام ارکان پر حملہ تصور ہوتاہے۔ امریکا اورجرمنی فوری طورپر یوکرین کورکنیت دینے کی اس لئے حق میں نہیں ہیں کہ اس سے پورا ناٹو اتحاد ایٹمی قوت روس کے ساتھ حالت جنگ میں آجائے گا۔ جس کا یوکرین کے بعض علاقوں پر قبضہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید