روس کا کہنا ہے کہ وہ روسی فوج میں بھارتیوں کو بھرتی نہیں کرنا چاہتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دورۂ روس کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روس نے فوج سے بھارتیوں کو فارغ کر کے ان کی ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران 2 بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں دھوکا دہی کے ذریعے لڑنے کے لیے آمادہ کیا گیا۔
اس حوالے سے ماسکو کا کہنا ہے کہ یہ بھرتی خالصتاً تجارتی وجوہات کے لیے کی گئی تھی اور وہ روسی فوج میں بھارتیوں کو نہیں رکھنا چاہتے تھے۔
ایک روسی سفارت کار نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی خالصتاً تجارتی وجوہات کی بنا پر وہاں موجود ہیں اور ہم انہیں بھرتی نہیں کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 50، 60، یا 100بھارتیوں کی تعداد بڑے تنازع کے تناظر میں غیر معمولی ہے اور ہم نے انہیں بھرتی کرنے کی کوشش نہیں کی۔