• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 دہائیاں جزیرے پر تنہا رہنے والا شخص شہری زندگی کی طرف لوٹنے کے بعد چل بسا

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

3 دہائیوں سے تنہا زندگی برس کرنے والا اطالوی شخص مورو مورانڈی 85 برس کی عمر میں چل بسا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوڈیلی کے خوبصورت جزیرے پر 32 سال تک تنہا رہنے والا اطالوی شخص کی شہری زندگی کی طرف لوٹنے کے چند برس بعد ہی موت واقع ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرۂ روم کے ’رابنسن کروسو‘ کے نام سے مشہور، اطالوی شخص مورو مورانڈی نے 1989ء میں بوڈیلی کے خوبصورت اور قدیم جزیرے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے 32 برس تک تنہا زندگی بسر کی۔

اس طویل عرصے کے دوران اطالوی شخص نے جزیرے پر آنے والے سیاحوں کو جزیرے کے ماحولیاتی نظام سے متعلق آگاہی فراہم کی، جزیرے پر شمسی نظام قائم کیا اور گزر بسر کے لیے خود سبزیاں کاشت کی۔

2021ء میں سادہ زندگی گزارنے والے اس شخص کا مقامی حکام کے ساتھ اختلاف ہو گیا۔

مقامی حکام سے اختلاف کے بعد اسے مجبوراً جزیرہ چھوڑ کر شہری زندگی کی طرف لوٹنا پڑا تاہم مسلسل شور اور ماحول کی تبدیلی کے باعث اطالوی شخص کو زندگی کے آخری ایام میں پریشانی کا سامنا رہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید