• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: رہائی کے وقت اسرائیلی خواتین خوش، صحت مند نظر آئیں، حماس نے تحائف بھی دیے


حماس نے اسرائیلی قیدی خواتین کی رہائی کے عمل کی ویڈیو جاری کردی، تینوں خواتین خوش اور صحت مند دکھائی دے رہی ہیں، رہائی کے وقت تینوں یرغمالی خواتین کو حماس نے تحائف بھی دیے۔

گزشتہ روز غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد شروع ہونے کے بعد حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کرنے کے بعد ریڈ کراس کے حوالے کیا۔

رہا ہونے والی خواتین میں 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ برطانوی نژاد ایملی دماری اور 31 سالہ ورون شتنبر خیر شامل ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام کے مزاحمت کاروں نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں اسرائیلی یرغمالی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔

حماس نے اسرائیلی خواتین کو رہا کرنے کے عمل کی ویڈیو اور انہیں دیے گئے تحائف سے متعلق تفصیلات بھی جاری کردیں۔

حماس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسرائیلی خواتین جیسے ہی رہائی پانے کے بعد گاڑی میں بیٹھیں تو حماس کے اہلکاروں کی جانب سے انہیں بھورے رنگ کا ایک کاغذ کا بیگ دیا گیا، اسرائیلی خواتین نے مسکراتے ہوئے یہ تحفہ خوشی خوشی وصول کیا۔

رپورٹس کے مطابق اس بیگ میں حماس نے اسرائیلی خواتین کو تحفے میں گریجویشن کی سند، عربی زبان کے سرٹیفکیٹ، فلسطین کا نقشہ اور دورانِ قید ان کی تصاویر دیں۔

اس موقع پر غزہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ القسام کے لوگوں نے نظم و ضبط کو سنبھالا ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید