بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے گھر کے اندر کی فلم بنانے والے پاپارازی فوٹوگرافرز پر برس پڑیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے پاپارازی سے کہا کہ خدا کے واسطے ہمیں تنہا چھوڑ دو، تاہم بعد میں انھوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
معلوم ہوا ہے کہ پاپارازی گھر کے اندر ان کے بیٹوں جہانگیر اور تیمور کے کھلونے اٹھائے ہوئے اسٹاف کی تصویر بنا رہے تھے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ بدھ کی نصف شب اپنے گھر پر ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد اب وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں روبصحت ہیں۔
اس واقعے کے بعد سے پاپارازی سیف اور کرینہ کے گھر کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ایسا ہی کچھ پیر کو اس وقت ہوا جب پاپارازی نے انکے گھر کے اندر کی شوٹنگ کرنے کی کوشش کی جس پر کرینہ کپور ناراض ہوئیں اور انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ری شیئر کی۔
جس میں ایک پاپارازی گھر کے باہر سے انکے گھر کے اندر بچوں کے کھلونے اٹھانے والے اسٹاف کی شوٹنگ کر رہا تھا، جس پر کرینہ ناراض ہوئیں اور انھوں نے لکھا: اب یہ روک دو، خدا کے واسطے ہمیں تنہا چھوڑ دو۔ تاہم بعد میں انھوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔